November 17, 2026

ہارون اباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) جناح پریس کلب کی میٹنگ ہوئی۔۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا میٹنگ میں باہمی

IMG-20260330-WA0197

ہارون اباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)
جناح پریس کلب کی میٹنگ ہوئی۔۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا میٹنگ میں باہمی مشاورت سے عید ملن پارٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی چیئرمین حاجی یونس آفتاب اور سابق صدر میاں عدنان چوہدری نے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں موبائل پر عید مبارک کہنے کا سلسلہ چل نکلا ہے جس سے ہماری قدیم روایات کا تسلسل متاثر ہورہاہے اور مل بیٹھ کر عید کی خوشیاں منانا اور عیدمبارک کہنا سچی محبتوں کو پروان چڑھاتا ہے اس لئے محبتوں کو مظبوط کرنے کلئے پارٹی کا اہتمام کرنا چاہیے ڈپٹی چیئرمین سجاد خان اور جنرل سکریٹری فیاض علی رامے نے کہاکہ پریس کلب کے ممبران کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا انعقاد بلا شبہ اچھی روش ہے جس پر سب دوستوں کو چلنا چاہئیے سابق صدر عادل سلطان نے کہا کہ رمضان شریف اور دیگر مصروفیات کی بنا پر پریس کلب میں خاموشی چھائی ہوئی تھی اس زعفرانی قسم کے ماحول کی عید ملن پارٹی رکھنی چاہیے تاکہ چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں ایسی پارٹیز و محافل سجتی رہنی چاہئیں سید نوید شاہ عثمانی اور ڈاکٹر راشد سعدی نے کہاکہ ہمارے پریس کلب میں نفیس انسان اور ورکنگ جرنلسٹ ہیں اور نئے دوست گروپ میں شامل ہیں ان سب کے اعزاز میں پارٹی کا انعقاد کرنا انکو خراج تحسین پیش کرنےکا دلکش انداز ہے میٹنگ میں تمام عہدیداران وممبران عیدملن پارٹی کو خوب انجوائے کریں گے اور ایک دوسرے کو عیدمبارک کہے گے میٹنگ میں ملک افضل انجم۔لالہ اقبال۔عبد اسلام۔ملک بابر۔زبیر۔ملک مقصود۔زاہد حسین انجم سمیت دیگر دوست احباب نے شرکت کی صدر جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی سمیت دیگر عہدیداروں و ممبران مصروفیات کی وجہ سے شامل نہ ہو سکے