November 17, 2026

ہارون آباد (ایم آصف قمر)میں محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ کا شاندار انعقاد، عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت

Screenshot_2026-03-30_122156

ہارون آباد (ایم آصف قمر)میں محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ کا شاندار انعقاد، عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت تفصیلات کے مطابق چک نمبر 95 سکس آر میں واقع ڈیرہ گلشن صابری پر انجمن فدایانِ رسول ﷺ کے زیر اہتمام محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت سید تطہیر حسین شاہ نے کی جبکہ سرپرستی حکیم عطا محمد صابری کے فرزندِ ارجمند خواجہ غلام شبیر صابری، سرپرستِ اعلیٰ انجمن فدایانِ رسول ﷺ نے کی۔تقریب میں نقابت کے فرائض افضل بٹ نے بخوبی انجام دیے جبکہ معروف نعت خواں حضرات جن میں ندیم رسول، مزمل عطاری، حق نواز بٹ، لیاقت علی ساحل، عاصم علی صابری اور سہیل عمران شامل تھے، نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کر کے محفل کو ایمان افروز بنا دیا۔محفل کی زینت بننے والی ممتاز شخصیات میں حاجی اسلام غوری، حاجی افتخار، ظفر حسین مغل، ندیم ظفر، ملک انور، عابد رامے اور حاجی فقیر محمد شامل تھے جبکہ صابری برادران نے بھی خصوصی شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔مقررین نے حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، تعلیمات اور اسوۂ حسنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکاء کے لیے وسیع لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔یہ روحانی محفل ایمان کی تازگی اور محبتِ رسول ﷺ کے فروغ کا ذریعہ ثابت ہوئی۔