November 17, 2026

جاڑا (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب محمد عیسیٰ لالی نے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز جاڑا کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں

IMG-20260330-WA0198

جاڑا (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب محمد عیسیٰ لالی نے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز جاڑا کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران سی ای او ایجوکیشن نے سکول میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں صاف ستھرا ماحول طلبہ کی بہتر نشوونما اور تعلیمی کارکردگی کے لیے نہایت اہم ہے۔
انہوں نے انچارج ہیڈماسٹر ملک اللہ داد اور ان کے سٹاف کی محنت، لگن اور مثالی ٹیم ورک کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام اور انتظامیہ کا باہمی تعاون ہی اداروں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
اس موقع پر انچارج ہیڈ ماسٹر نے سی ای ای ایجوکیشن کو ادارے کے بارے میں مختصر طورپر بریف کیا۔ محمد عیسی ا لالی نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ضلع خوشاب میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔