سکھر بیورو چیف سید۔ عید حسین زیدی
سکھر: 19ویں سندھ گیمز کے سکھر میں متوقع انعقاد کے سلسلے میں مقامی ہوٹل میں مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کانچو انیس خان نے کی۔اجلاس میں صدر ہاکی ایسوسی ایشن ذوالفقار حسین، ڈاکٹر سعید اعوان، جنرل سیکریٹری کبڈی ایسوسی ایشن حاکم علی ماکو، جنرل سیکریٹری چیس ایسوسی ایشن زاہد سعید، صدر جوڈو ایسوسی ایشن سید صلاح الدین، جنرل سیکریٹری سومو ایسوسی ایشن معیز خان، جوائنٹ سیکریٹری کراٹے ایسوسی ایشن محمد توصیف سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے سکھر میں سندھ گیمز کے انعقاد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے شہر میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان ٹیلنٹ کو آگے آنے کے مواقع میسر آئیں گے۔
اس موقع پر اولمپک سندھ کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سکھر اخلاق میمن کی کارکردگی اور مختلف ایسوسی ایشنز کے ساتھ ان کے بھرپور تعاون کو سراہا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانچو انیس خان نے کہا کہ سکھر میں سندھ گیمز کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے، جس سے نہ صرف مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا بلکہ شہر میں کھیلوں کے مثبت رجحانات کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور ایسوسی ایشنز پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سکھر میں سندھ گیمز کو کامیاب اور یادگار بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی ضمانت 1 لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کر لی، 25 ارب وَڑ گئے
قصور میں طوفانی بارش اور آندھی سے تباہی، جانی و مالی نقصان
عمران خان کے بچے کبھی پاکستان کیخلاف بات کرینگے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔بیرسٹر گوہر
سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں کل سے تدریسی عمل بحال ہو جائے گا۔شرجیل میمن
محسن نقوی نے غیرقانونی پاکستانی شہریت رکھنے والوں کونیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت کردی۔