عمرکوٹ۔کنری ( رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی) کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس اہلکاروں
عمرکوٹ۔کنری ( رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی) کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ بدتمیزی کے خلاف کنری پریس کلب کے سامنے جسقم کے مرکزی وائس چیئرمین فقیر رمضان کلہوڑو کی ھماٸت میں۔ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے کی قیادت فقیر احمد سندھی، میر نواز رند اور باغی شاہنواز نے کی جبکہ جے ایس کیو ایم کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملیر پولیس نے فقیر رمضان کلہوڑو کے ساتھ جو ناروا سلوک کیا ہے وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں سندھی قوم کی عزت نفس پر حملہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور انہیں معطل کیا جائے اور شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج جاری رہے گا۔