November 17, 2026

​میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری خان محمود حیات خان عرف ٹوچی خان

IMG-20260330-WA0106

​میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری خان محمود حیات خان عرف ٹوچی خان نے میلسی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے چچا زاد بھائی خان جاوید خان یوسفزئی کی رسم چہلم میں شرکت کی۔​اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کیاورپسماندگان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ میڈیا سے گفتگو اور شرکاء سے ملاقات کے دوران خان محمود حیات خان ٹوچی خان کا کہنا تھا کہ خان جاوید خان یوسفزئی ایک مخلص انسان تھے، ان کی وفات خاندان کے لیے ایک بڑا صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔​رسم چہلم میں پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران، معززین علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
​