میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی سابق ممبر قومی اسمبلی خان عمران خان کھچی گزشتہ روز جلہ جیم پہنچے، جہاں انہوں نے پاکستان
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی
سابق ممبر قومی اسمبلی خان عمران خان کھچی گزشتہ روز جلہ جیم پہنچے، جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مخدوم خان محمود حیات خان ٹوچی خان کی ان کی رہائش گاہ پر عیادت کی۔ملاقات کے دوران خان عمران خان کھچی نے محمود حیات خان ٹوچی خان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔خان محمود حیات خان ٹوچی خان کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے خان عمران خان کھچی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس ملاقات کو علاقے کے سیاسی حلقوں میں خاصی اہمیت کی حامل قرار دیا جا رہا ہے۔