November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے گورنمنٹ مولا بخش

IMG-20260330-WA0083

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات، او پی ڈی، نرسری، میڈیسن سٹور اور انتظار گاہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی، ادویات کی دستیابی، مریضوں کے علاج کے نظام، صاف پانی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے اسٹاف کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر کو بھی چیک کیا جبکہ پارکنگ اور نماز کی جگہ کا معائنہ کیا۔ ایم ایس نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر نے ہدایت کی کہ ادویات کی بروقت فراہمی، صفائی، پانی کی دستیابی اور مریضوں کو بہتر سہولیات یقینی بنائی جائیں ۔