November 17, 2026

کسٹم آفیسر سے سٹیج ڈانسر بننے کا سفر

FB_IMG_1774849711050

کسٹم آفیسر سے سٹیج ڈانسر بننے کا سفر : غزل راجہ کی حیران کن سچی کہانی ۔۔۔۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کہ جس رزق سے تمہارا پیٹ بھر رہا ہوں وہ رزق حرام نہیں ۔۔۔۔۔ اس لیے میں ناچ کر کمانے کو رزق حلال سمجھتی ہوں ۔۔۔ ایک انٹرویو میں غزل راجہ نے بتایا کہ وہ ایک پڑھی لکھی لڑکی تھیں ۔ تعلیم مکمل کرکے کسٹم آفیسر بنیں کچھ سال نوکری کی لیکن انہیں ناچنے گانے کا اتنا شوق تھا کہ اکثر نوکری کے دوران فارغ وقت میں سٹیج ڈرامے دیکھنے جاتیں اور ڈانسرز کی پرفارمنس دیکھتیں پھر کوشش کی ڈرامے والوں اور فنکاروں سے تعلقات بنائے ڈانس سیکھا اور نوکری کو خیر باد کہہ کر اس فیلڈ میں آگئی ، اللہ نے عزت دی نام دیا شہرت دی مگر خاندان مجھ سے ناراض ہو گیا والدین بھی ناراض رہے جو اب اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں ، غزل راجہ کے بقول وہ اس کام کو غلط سمجھتی ہیں لیکن حرام نہیں ، اگر میں جسم فروشی کروں تو وہ غلط ہے لیکن میں اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر اگر تفریح مہیا کرتی ہوں ناچتی گاتی ہوں تو میں اسے برا نہیں سمجھتی، میں ایک بیٹی کی ماں ہوں ۔ لیکن یہ کبھی نہیں چاہوں گی کہ میری بیٹی اس فیلڈ میں آئے کیونکہ اس فیلڈ کو جتنا میں جانتی ہوں اتنا شاید ہی کوئی اور جانتا ہو گا۔۔۔