November 17, 2026

سرگودھا کے نواح میں زمین کے تنازعے پر 12 بااثر افراد نے 4 سالہ بچے کے سامنے اس کے باپ کو آہنی

FB_IMG_1774793715901

سرگودھا کے نواح میں زمین کے تنازعے پر 12 بااثر افراد نے 4 سالہ بچے کے سامنے اس کے باپ کو آہنی راڈ اور ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا، ایک گھنٹے تک معصوم بیٹا باپ کو پیٹتا ہوا دیکھ کر چیخ و پکار کرتا رہا لیکن کوئی بچانے نہ آیا ۔باپ تشدد سے جبکہ بیٹا رونے سے حالت غیرہونے پر بے ہوش ہو ئے تو ملزمان فرار ہو گئے۔

سرگودھا کے قصبہ پھلروان کا رہائشی محنت کش ظہیر عباس اپنے 4 سالہ معصوم بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر (رتو کالا) کے علاقہ میں کسی کام سے جارہا تھا کہ 12 نامعلوم ملزمان نے (جمیل اور عرفان ) جس کیساتھ زمین کا تنازہ چل رہا ہے اس کے ایما پر مجھے بیٹے سمیت گھیر لیا۔ ملزمان نے معصوم بچے کے سامنے ایک گھنٹے تک، آہنی راڈ ، ڈنڈوں، لاتوں اور تھپڑوں سے بہیمانہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔اس دوران معصوم بچہ اپنے باپ کو پیٹتا ہوا دیکھ کر چیخ و پکار کرتا رہا لیکن کوئی بھی انہیں بچانے نہ آیا۔۔ جب باپ اور بیٹا حالت غیر ہونے پر بے ہوش ہو گئے تو ملزمان انہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔تھانہ پھلروان پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص نے 2نامزد اور 12نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی ہے، متاثرہ شخص کو میڈیکل کروایا جارہا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جلد تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔