November 17, 2026

سکھر: میرپور ماتھیلو کا پریمی جوڑا تحفظ کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گیا

IMG-20260329-WA0180

سکھر: میرپور ماتھیلو کا پریمی جوڑا تحفظ کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گیا

سکھر(بیورورپورٹ) میرپور ماتھیلو سے تعلق رکھنے والا ایک پریمی جوڑا تحفظ کی فراہمی کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ذیشان علی لوہار مہر اور لبنیٰ راجپوت جو ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، نے باہمی رضامندی سے سکھر سیشن کورٹ میں 26 تاریخ کو شادی کی اور بعدازاں اپنی جان کو لاحق خدشات کے باعث سکھر پریس کلب پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ذیشان علی لوہار مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: “ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور اسی بنیاد پر ہم نے عدالت میں پسند کی شادی کی۔ تاہم ہمیں لبنیٰ راجپوت کے بھائی اور قریبی رشتہ داروں سے جان کا شدید خطرہ ہے۔ خدشہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت ہمارے خلاف کوئی خطرناک قدم اٹھا سکتے ہیں۔ لبنیٰ راجپوت نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “ہم نے قانون کے مطابق شادی کی ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے اپنے ہی والدین اور رشتہ دار ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے اور ہمارا بیان ریکارڈ پر رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔پریمی جوڑے نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان کی جان کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں اور ان کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے۔اس موقع پر جوڑے نے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ انہیں مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ پرامن زندگی گزار سکیں۔