سکھر(بیورورپورٹ)شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات کے بعد یوسیز سطع پر بھی صفائی کا فقدان
سکھر(بیورورپورٹ)شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات کے بعد یوسیز سطع پر بھی صفائی کا فقدان ،گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں و علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا ڈالی ،سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر،صوبائی وزیر بلدیات سمیت کمشنر سکھر،مئیر سکھر و بالاحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جہاں جگہ جگہ گندگی کے پڑے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے وہی سکھر میونسپل کارپوریشن کی یوسی 2 میر معصوم شاہ کے مختلف وارڈز سمیت تجارتی و کاروباری مراکز،گلی محلوں میں جمع گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی تعفن نے بھی علاقہ مکینوں کا کہنا دوبھر کر رکھا ہے گندگی کی وجہ سے وبائی امراض و بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے یوسی دو میر معصوم شاہ کے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ یونین کمیٹی 2 میر معصوم شاہ کے چیئرمین محمد حنیف میمن ، وائس چیئرمین چوہدری اظہر حسنین سمیت کونسلرز کو کی جانے والی شکایات کے باوجود کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے انتظامیہ سمیت یوسی عملہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی موئثر اقدام نہیں کررہا ہے.شہریوں ،سماجی حلقوں سمیت متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صوبائی سیکریٹری بلدیات،صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر سکھر ،مئیر سکھر ، میونسپل کمشنر سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔