November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر کی یوسی 9 گاؤں قادر بخش بروہی میں لگنے والی آگ پر بروقت کارروائی

IMG-20260329-WA0178

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر کی یوسی 9 گاؤں قادر بخش بروہی میں لگنے والی آگ پر بروقت کارروائی کرکے گاؤں کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشریٰ منصور نے اطلاع ملنے پے موقع پر پہنچی اور فائر بریگیڈ کو فوری طور پر ہدایات جاری کیں جس کے بعد آگ پر تیزی سے قابو پالیا گیا۔آگ لگنے سے کچھ گھر متاثر ہوئے تاہم فوری اور منظم کارروائی کے نتیجے میں مزید گھر جلنے سے بچ گئے جس پر علاقہ مکینوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مالی نقصانات کا جائزہ لیا جبکہ انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقع پر بشریٰ منصور نے فائر بریگیڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور ذمہ داری کے باعث ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔