لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) معروف قلمکارہ، مصنفہ، ادیبہ، سیرت نگار اور انٹرنیشنل یونین آف
لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) معروف قلمکارہ، مصنفہ، ادیبہ، سیرت نگار اور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز وومن ونگ کی صدر نبیلہ اکبر کو پاکستان فلاسوفیکل ایسوسی ایشن کی دوسری سالگرہ کے موقع پر منعقدہ شاندار تقریب میں ان کی ادبی، تعلیمی اور فکری خدمات کے اعتراف میں حسنِ کارکردگی شیلڈ سے نوازا گیا۔
تقریب میں علمی، ادبی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نبیلہ اکبر کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبیلہ اکبر نے اپنی تحریروں کے ذریعے معاشرے میں مثبت سوچ، اخلاقی اقدار اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی کاوشیں نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
حسنِ کارکردگی شیلڈ کے حصول پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے نبیلہ اکبر کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ مختلف شخصیات نے اپنے تہنیتی پیغامات میں کہا کہ نیلہ اکبر کی کامیابیاں ان کی محنت، لگن اور خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنی علمی و ادبی خدمات کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہیں گی۔
اس موقع پر نبیلہ اکبر نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ اسے اپنی ذمہ داریوں میں مزید اضافے کا سبب سمجھتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قلم کے ذریعے معاشرتی اصلاح، تعلیم کے فروغ اور سیرتِ نبوی ﷺ کی ترویج کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی نے نبیلہ اکبر کی کامیابی کو ادبی دنیا کے لیے ایک خوش آئند اضافہ قرار دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔