November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے راہنما ملک محمد شہباز برہان نے

IMG-20260329-WA0168

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے راہنما ملک محمد شہباز برہان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ میڈیا خصوصی گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے خاتمے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جس کے مثبت اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
ملک محمد شہباز برہان نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا محور عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے اور اسی وژن کے تحت مختلف فلاحی منصوبے متعارف کروائے گئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دیں تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکے اور پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ریاست بنایا جا سکے۔