کسی کو بتانا مت ایمبولینس کیا چیز میں تو جے ایف 17 بھی اڑا لیتا ہوں ۔
کسی کو بتانا مت ایمبولینس کیا چیز میں تو جے ایف 17 بھی اڑا لیتا ہوں ۔۔۔ یہاں سے واہگہ بارڈر، اٹاری ، قصور کندیاں سرگودہا تک پھر آیا ہوں کسی کو پتہ ہی نہیں چلا ۔ پاگل خانے سے ایمبولینس لے کر بھاگنے والے مریض نے یوٹیوبر ارم محمود کو ساری کہانی بتا دی ۔۔۔۔۔اصل میں ہوا یہ کہ ایمبولینس کھڑی تھی چابی اسکے اندر تھی ، مجھے 14 سال کی عمر سے ڈرائیونگ آتی ہے اب میں 65 سال کا ہوں ، میں نے ڈرائیور کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن وہ نہیں اٹھا تو میں نے کہا چلو ذرا گھوم پھر کے آئیں ، پہلے مین گیٹ کھولا وہاں گارڈ بھی نہیں تھا میں نے گاڑی سٹارٹ کی اور سپیڈ بریکر سے فل سپیڈ سے گزاری گاڑی اچھلی اور پھر آرام سے سیدھی چلنے لگی ، نہ میں کسی اشارے پر رکا اور نہ مجھے کسی نے روکا پھر میں چلاتا گیا ، کینال روڈ ، ٹھوکر ، پی سی ایس آئی آر ، واہگہ بارڈر اٹاری قصور کندیاں سرگودہا اور پھر شاہدرہ آگیا ، مجھے روکنے کی ہمت کس میں تھی سرکاری گاڑی کو پاگل ہے کہ کوئی روکے ، یہاں ہسپتال پہنچا تو لیڈیز پولیس کھڑی تھی میں نے انکے پاس جاکر زور کی بریک لگائی تو وہ سب ڈر گئیں اور کانپنے لگیں ، میں نے اپنا تعارف کروایا کہ میں نیا ایم ایس ہوں مریض چیک کرنے آیا ہوں ، گارڈ مجھے ایم ایس کے کمرے میں لے گئے وہاں میں نے دراز سے ڈن ہل کا پیکٹ نکالا اور سگریٹ پی پھر انہوں نے مجھے چائے پلائی اور میرا دل کیا تو میں واپس پاگل خانے آگیا کیونکہ یہاں بھی بہت کام تھے ۔۔۔۔۔ویسے میڈم آپ کسی کو بتانا مت میں ائیر چیف بھی ہوں نیول چیف بھی، جے ایف 17 بھی اڑا لیتا ہوں اب میرا دل ہے کسی روز جے ایف 17 اڑاؤں اور یہاں پاگل خانے کے گراؤنڈ میں اسے لینڈ کرواؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔
یاد رہے کہ یہ صاحب چند روز پہلے پاگل خانے سے ایک ایمبولینس لے کر فرار ہوئے اور شاہدرہ ہسپتال جا پہنچے وہاں گارڈز نے انہیں پیار محبت سے چائے کے بہانے ایک کمرے میں بٹھایا اور قابو کر لیا پھر انہیں ایمبولینس سمیت واپس پاگل خانے منتقل کردیا گیا #fblifestyle