November 17, 2026

اسـرائیـلی فوج کی پریس کی گاڑی پر بمباری؛ خاتون صحافی ساتھی رپورٹر سمیت شـہیـد*

IMG-20260329-WA0155

*اسـرائیـلی فوج کی پریس کی گاڑی پر بمباری؛ خاتون صحافی ساتھی رپورٹر سمیت شـہیـد*

لـبنـان کے جنوبی علاقے جزین میں اسـرائـیـلی فوج نے ایک ایسی گاڑی کو نشانہ بنایا جس پر واضح انداز میں پریس لکھا ہوا تھا

خبر رساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق اسـرائـیـلی طیاروں نے جنوبی لبـنان کے علاقے میں پریس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں عربی چینل المیادین کی خاتون صحافی فاطمہ فتونی اور المنار ٹی وی کے سینئر رپورٹر علی شعیب شـہـید ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کی اس گاڑی میں دیگر افراد بھی موجود تھے جن میں خاتون صحافی فاطمہ فتونی کے بھائی بھی شامل تھے۔

المیادین کے مطابق اسـرائـیـلی فورسز نے گاڑی کو دانستہ طور پر 4 گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا اور جب امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو انھیں بھی نشانہ بنایا گیا جس میں ایک پیرا میڈک بھی جاں بحق ہو گیا۔