تاریخ کا سب سے بڑا عطیہ
تاریخ کا سب سے بڑا عطیہ
سویڈن کی ارب پتی کاروباری شخصیت جناب روجر اکیلیوس (Roger Akelius) نے غزہ کے بچوں کے لیے ایک غیر معمولی عطیے کا اعلان کیا ہے، جو ادارۂ یونیسف (UNICEF) کے ذریعے خرچ کیا جائے گا۔ یہ عطیہ تقریباً 70 ملین یوروپر مشتمل ہے، جو موجودہ شرح کے مطابق لگ بھگ 75 ملین امریکی ڈالر اور تقریباً 21 ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
یہ خطیر رقم خاص طور پر غزہ میں تعلیم کے شعبے کی بحالی کے لیے مختص کی گئی ہے۔ اندازہ ہے کہ اس سے سینکڑوں اسکول تعمیر کیے جا سکتے ہیں اور ہزاروں بچے تعلیم جیسی بنیادی نعمت سے دوبارہ فیض یاب ہو سکیں گے۔
اکیلیوس فاؤنڈیشن کی سربراہ کرسٹن اینگسٹروم (Kerstin Engström) کے مطابق، یہ عطیہ تقریباً 400 اسکولوں کی تعمیر میں مدد دے سکتا ہے، جس سے غزہ کے بچوں کے لیے تعلیمی مواقع کے نئے دروازے کھلیں گے۔
یہ امداد سویڈن میں یونیسف کو کسی ایک فرد کی جانب سے دیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا عطیہ قرار دیا جا رہا ہے، جو اپنی نوعیت اور اثرات کے اعتبار سے ایک تاریخی قدم ہے۔
روجر اکیلیوس نے اس فیصلے کے بارے میں کہا:
“ہم نے یہ فیصلہ صرف پندرہ منٹ میں کر لیا۔”
بلاشبہ، ایسے اقدامات انسانیت کے لیے امید کی کر