ہارون آباد( سٹی رپورٹر)وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی
ہارون آباد( سٹی رپورٹر)وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڑھی بازار کا مقصد صاف ستھرا روز گار مہیا کرنا اور بازاروں سے انکروچمنٹ ختم کرنا ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ اسی طرز کے دو سے تین ریڑھی بازار مزید قائم کیئے جائیں گے ۔اس موقع پر سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعودفاروق خان چغتائی وقاص جوئیہ۔ڈاکٹر ذوالفقار سندھی زاہد حسین انجم نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی استاد غلام قادر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی ہمراہ تھیں۔