November 28, 2026

ہارون آباد (استاد غلام قادر) سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون اباد کے ممبر عبدالرشید یوسفی کی جانب سے متفقہ فیصلے سے سٹی پریس

IMG-20260329-WA0129

ہارون آباد (استاد غلام قادر)
سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون اباد کے ممبر عبدالرشید یوسفی کی جانب سے متفقہ فیصلے سے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کے سال 2026 کیلئے چنے گئے صدر زاہد حسین انجم اور دیگر عہدیداران و ممبران کیلئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا
جس میں زاہدحسین انجم، ڈاکٹر عارف رضاملک ،عرفان کھوکھر، تنویرحسین ، ارسلان یوڈی، ڈاکٹر ذوالفقار قریشی، محمد زاہد زیدی ،حافظ ثاقب محمود،استادقادر اور دیگر کیساتھ ساتھ سحر میڈیا گروپ کے صدر خالد سحر کی خصوصی شرکت
اس موقع پر عبدالرشیدیوسفی کاکہناتھاکہ سوشل میڈیا کے اس دور میں موبائل پر عید مبارک کہنے کا سلسلہ چل نکلا ہے جس سے ہماری قدیم روایات کا تسلسل متاثر ہورہاہے اور مل بیٹھ کر عید کی خوشیاں منانا اور عیدمبارک کہنا سچی محبتوں کو پروان چڑھاتا ہے اس لئے میں نے محبتوں کو مظبوط کرنے کلئے پارٹی کا اہتمام کیا ہے
ط
زاہدحسین انجم نے کہاکہ پریس کلب کے ممبران کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا انعقاد بلا شبہ اچھی روش ہے جس پر سب دوستوں کو چلنا چاہئیے
ڈاکٹر عارف رضاملک نے کہا کہ رمضان شریف اور دیگر مصروفیات کی بنا پر پریس کلب میں خاموشی چھائی ہوئی تھی اور اج اس زعفرانی قسم کے ماحول کی عید ملن پارٹی نے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں ایسی پارٹیز و محافل سجتی رہنی چاہئیں خالد سحر نے کہاکہ صدرسٹی پریس کلب رجسٹرڈ زاہدحسین انجم نفیس انسان اور ورکنگ جرنلسٹ ہیں عبدالرشید یوسفی کی طرف سے ان کے اور انکی کا ینہ کے اعزاز میں پارٹی کا انعقاد انکو خراج تحسین پیش کرنےکا دلکش انداز ہے
تمام ممبرز۔نے عیدملن پارٹی کو خوب انجوائے کیا اور ایک دوسرے کو عیدمبارک کہی۔