November 28, 2026

لیہ (راجہ نورالہی عاطف سے)انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ڈسٹرکٹ لیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب

IMG-20260329-WA0093

لیہ (راجہ نورالہی عاطف سے)انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ڈسٹرکٹ لیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے خوبصورت اور مزیّن ہال میں ایک پروقار اور یادگار تقریب حلف برداری اور عید ملن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب کی دو نشستیں تھیں پہلی نشست تقریب حلف برداری پر مشتمل تھی دونوں نشستوں کی نظامت کے فرائض معروف دانشور اور صحافی سید عمران علی شاہ نے سرانجام دئیے۔ تقریب کی صدارت معروف ادبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین گٹ (پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ) نے کی۔ مہمان خصوصی جنرل ریٹائرڈ عبدالعزیز طارق میرانی تھے۔ مہمان اعزاز میاں شمشاد حسین سرائی ضلعی صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ڈسٹرکٹ لیہ تھے جبکہ مہمان مہمانان گرامی میں حاجی سلیم اختر جونی اور محسن عدیل صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شامل تھے ۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت خالد محمود چوہدری نے شرف حاصل کی۔ نعت رسول مقبول سید عمران علی شاہ نے پڑھی۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے منشور اور اغراض و مقاصد ضلعی صدر میاں شمشاد سن سرائی نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عالمی سطح کی تنظیم ہے ادبی و سماجی تنظیم ،جو قلم کے مقدس پیشے سے جڑے تمام افراد کو ایک مضبوط اور باوقار اور فعال پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ جس میں شامل ادیب، شاعر، صحافی ، فلم اور ڈرامہ نگار پبلشرز کالم نویس غرض یہ کہ تمام وہ تمام افراد جو لفظ کو وسیلہ بناتے ہیں اور خیال کو حقیقت میں ڈھالتے ہیں وہ شامل ہیں یہ تنظیم 34 سے زائد ممالک میں قائم ہے جس کا مقصد صرف اور صرف لکھاریوں کی حوصلہ افزائی اور فلاح و بہبود ہے ۔ تقریب کے چیف گیسٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالعزیز طارق میرانی نے ہال میں موجود جنرل ونگ جس میں مرد رائٹرزموجود تھے ان سے حلف لیا اور ان کے ساتھ اپنا یادگار گروپ فوٹو بنوایا
اسی حلف برداری کے پہلے سیشن میں تقریب کے صدر گرامی پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین گٹ نے خواتین ونگز کے عہدے داران کا حلف لیا اور بعد ازاں ان کے ساتھ یادگار تصویر بنوائی ۔
پہلی تقریب کے اختتام پر تقریب کے چیف گیسٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالعزیز طارق میرانی نے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ مجھے آج انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ آج لیہ میں ایک بین الاقوامی سطح کی علمی ادبی اور سماجی تنظیم وجود میں آئی ہے اور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے منشور کو سن کر خوشی ہوئی جو کہ میاں شمشاد حسین اسرائی نے کہا کہ اہل قلم کی فلاح و بہبود کے لیے یہ تنظیم کام کر رہی ہے اور جو کہ قابل تحسین امر ہے۔
پہلی نشست کے اختتام پر جنرل ونگ اور خواتین ونگ کے منتخب عہدے داران کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے ساتھ خصوصی فوٹو سیشن ہوئے ڈسٹرکٹ باڈی میں جن اہل قلم اور جرنلسٹس نے اپنا حلف اٹھایا ان میں ضلعی صدر میاں شمشاد حسین سرائی ،سینیئر نائب صدر یاسین بھٹی، نائب صدر پروفیسر ساجد علی تمنا، جنرل سیکرٹری سید عمران علی شاہ، انفارمیشن میڈیا سیکرٹری معین الدین علوی ،فنانس سیکرٹری مجتبی ا نعیم خان، رابطہ سیکرٹری عبدالحنان اعوان، آفس سیکرٹری میاں امدادحسین لیکھی سرائی، جوائنٹ سیکرٹری اقبال حسین دانش اور ایگزیکٹو ممبر خالد محمود چوہدری نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ۔
اسی طرح خواتین ونگ میں جن اہل قلم خواتین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ان میں صدر پروفیسر ندا منیر، سینئر نائب صدر پروفیسر فرخ سنبل، نائب صدر پروفیسر صفیہ انور صفی ،جنرل سیکرٹری مشال ملک، انفارمیشن سیکرٹری آمنہ روشنی رشا ،فنانس سیکرٹری فاطمہ زہرا، رابطہ سیکرٹری ثانیہ سجاد اور آفس سیکرٹری سحرش منیر کھتران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔تمام منتخب عہدے داران کو پھولوں کی مالا پہنائی گئی ۔
دوسری نشست عید ملن مشاعرہ پر مشتمل تھی باوجود برسات کے لیہ کے معروف شعراء و شاعرات نے بھرپور شرکت کی اور ہر شاعرو شاعرہ نے اپنا منتخب خوبصورت کلام پیش کر کے محفل سے خوب داد سمیٹی ۔
تقریب میں سید عمران علی شاہ اور خالد محمود چوہدری نے خوبصورت آواز
میں سدا بہار گیت اور عارفانہ کلام پیش کرکے داد وصول کی اور ہال تالیوں سے گونجتا رہا تقریب میں صدر پریس کلب محسن عدیل چودری جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب رانا خالد محمود شوق مہر نوید گل لوہانچ اور صدر فیڈریشن آف پرائیویٹ سکول منیجمنٹ لیہ مہر محمد شفیق تھند اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
آخر پر تمام حاضرین کو انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے مونوگرام والے بیجز لگائے گئے۔
اسی طرح اس سال کی یہ شاندار اور یادگار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔