October 13, 2026

سحر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے چئیرمین افتخار غزالی نے یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں منعقدہ سیمنار

Screenshot_2026-03-28_003611

سحر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے چئیرمین افتخار غزالی نے یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صدی قبل برطانوی سامراج کے وفاداراور سہولت کار سقوط خلافت عثمانیہ کے بعد آل سعود مکہ معظمہ (جنت المعلی) اور مدینہ منورہ جنت البقیع میں اصحاب رسول ازواج مطہرت اور دختر رسول نواسہ رسول کے مزارات کو منہدم کردیا اور اپنی جبری عقائد کو عالم اسلام میں منتقل کرکے جسطرح فرقہ واریت کو جنم دیا بل خصوص بر صغیر پاک ہند میں اپنے مال زر و گستاخانہ لیٹریچر کے ذرئیعے نفرتوں کے الاؤ کو روشن کیا اسکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے 70سالوں میں اس نفرت کی برانگیختی نے کئی علماء محققین اس آگ کے شعلوں میں خاکستر کر دئے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سحر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سکریٹری اطلاعات عبدالصمد گاڈت نے کہا کہ مکہ اور مدینہ منورہ ( حجازمقدس ) کو تمام اسلامی ممالک کی تحویل میں دیا جائے اور منہدم کی گئی مزارات کو ازسرنو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا