October 15, 2026

آج کا زمانہ آزمائش کا زمانہ ہے۔ حالات جس رخ پر جا رہے ہیں، دل بے چین ہوتا ہے آنکھیں سوال کرتی ہیں،

Screenshot_2026-03-28_003611

مددگار تو بس اللہ تعالیٰ ہی ہے اور یہی رب کائنات ہے

ہفتہ 28 مارچ 2026
تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

آج کا زمانہ آزمائش کا زمانہ ہے۔ حالات جس رخ پر جا رہے ہیں، دل بے چین ہوتا ہے آنکھیں سوال کرتی ہیں، اور امتِ مسلمہ ایک بار پھر دوراہے پر کھڑی نظر آتی ہے۔ کہیں ایران، کہیں اسرائیل، کہیں امریکہ — مگر حقیقت میں یہ صرف طاقتوں کی جنگ نہیں، بلکہ ایمان، غیرت اور نظریے کا امتحان ہے۔

مگر یاد رکھو!
مددگار تو بس اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ یہ وہی رب ہے جو بے سہاروں کا سہارا بنتا ہے، جو ناممکن کو ممکن کر دیتا ہے، جو مٹتی ہوئی قوموں کو دوبارہ عروج دیتا ہے۔ سوال یہ نہیں کہ کون سی طاقت کتنی بڑی ہے، سوال یہ ہے کہ ہمارا تعلق اپنے رب سے کتنا مضبوط ہے۔

اگر کوئی قوم اللہ پر کھڑی ہو جائے، تو شکست بھی اس کے لیے کامیابی کا دروازہ بن جاتی ہے۔
اور اگر اللہ سے دور ہو جائے، تو کامیابی بھی زوال کی تمہید بن جاتی ہے۔

اسلام کبھی کسی ایک ملک یا ایک جنگ کا محتاج نہیں۔
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔

آج ہمیں یہ سوچنا ہوگا:
کیا ہم واقعی اللہ پر یقین رکھتے ہیں؟
کیا ہم واقعی اس کے “حیّ و قیوم” ہونے پر ایمان رکھتے ہیں؟

کیا اللہ تعالیٰ حیّ و قیوم نہیں ہے؟

اگر ہے — اور یقیناً ہے تو پھر ڈر کس بات کا؟
مگر شرط یہ ہے کہ ہم بھی اسی کے بن جائیں۔

مسلمانو!
اگر اس دنیا میں باوقار زندہ رہنا چاہتے ہو تو:

– یہود و نصاریٰ سے ڈرنا چھوڑ دو فقط اپنے رب سے ڈرو۔

– آپس کے اختلافات ختم کرو۔
– ایک دوسرے کا سہارا بنو

یہ وقت فرقوں، قومیتوں اور ذاتی مفادات کا نہیں، یہ وقت اتحاد، ایمان اور اخلاص کا ہے۔

عجیب زبردستی ہے کہ دنیا میں رہنا ہے تو فرعون کی پوجا کرو!
نہیں! مسلمان کا سر صرف اللہ کے آگے جھکتا ہے، کسی باطل طاقت کے سامنے ہرگز نہیں۔

یاد رکھو:
فتح صرف ہتھیاروں سے نہیں آتی، فتح ایمان، صبر اور اللہ کی مدد سے آتی ہے۔

آؤ!
اپنے رب کی طرف لوٹ آئیں،
اپنے دلوں کو صاف کریں،
اور ایک امت بن جائیں کیونکہ جب مسلمان ایک ہو جاتے ہیں، تو تاریخ بدل جاتی ہے۔

الدعاَء
*يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغيثُ أَصْلِحْ لِي شَأْنِيَ كُلَّهُ وَلاَ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ.
ترجمہ: اے ہمیشہ سے زندہ ذات! اے ہر چیز کو قائم رکھنے والی ذات! ہم تجھ سے تیری ہی رحمت کا واسطہ دے کر مدد طلب کرتے ہیں، امت کے سارے معاملات سنوار دے، اور ہمیں آنکھ جھپکنے کے برابر بھی ہمارے اپنے سپرد مت فرما۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333