خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب و ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب و ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے سابق ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب، کے ہمراہ رنگپور بگھور تا چاہ جبھانہ والا سڑک کی افتتاحی تقریب میں خصوصی طورپر شرکت کی۔ تقریب میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ یہ سڑک وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ملک کرم الہی بندیال کو دی گئی خصوصی گرانٹ سے تعمیر کی جارہی ہے، ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے اس موقع پر عوام سے مخاطب ہوئے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کا ذکر کیا، جبکہ ملک کرم الہی بندیال نے اپنی تقریر میں محترمہ مریم نواز شریف وزیراعلٰی پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلے ہمہ وقت حاضر ہوں۔ قبل ازیں مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال بھی کیاگیا۔