November 17, 2026

اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈائریکٹر الفا وویاج ، سینئر عہدِیدار پاکستان بزنس فورم فرانس

IMG-20260327-WA0256

اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈائریکٹر الفا وویاج ، سینئر عہدِیدار پاکستان بزنس فورم فرانس سلطان محمود کی وفاقی وزیر برائے اوور سیز چوہدری سالک حسین سے اسلام آبادمیں خصوصی ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے پاکستان بزنس فورم فرانس کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو بھی سراہا۔ وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کےلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہمیشہ اوورسیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اوورسیز کے ہر قسم کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔