سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)نیو پنڈمیں غبارہ گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ، غبارہ فروش
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)نیو پنڈمیں غبارہ گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ، غبارہ فروش سمیت دو افرادزخمی ، اسپتال منتقل ، علاقے میں خوف و ہراس ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیو پنڈ ریلوے کوارٹرز کے قریب غبارے فروخت کرنے والے کے ٹھیلے پر نصب گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں غبارے فروش ممتاز احمد اور قریب سے گزرنے والے راہگیر منیر احمد جھلس کر زخمی ہو گئےذرائع کے مطابق دونوں افراد کے جسم کا تقریباً 50 فیصد حصہ جل گیا ، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔