سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی ان لاین نیوز)پاکستان غریب عوام پارٹی اور بندھانی فلاحی
سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی ان لاین نیوز)پاکستان غریب عوام پارٹی اور بندھانی فلاحی جماعت کے زیر اہتمام سکھر کے معروف قانون دان و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ذوالفقار ملانوکے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں پاکستان غریب عوام پارٹی سکھر کے ضلعی صدر وقار علی سومرو ، بندھانی فلاحی جماعت کے صدر توفیق بندھانی، آل پاکستان سومرو ایسوسی ایشن کے عبدالکریم سومرو ، سول سوسائٹی کے نمائندگان نصیر گوپانگ ، سید عمران علی شاہ ، مزمل ابڑو ، آصف راجپوت، بابر شیخ ، سلیم عباسی ، یعقوب سولنگی و دیگر نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکور ہ تنظیموں کے رہنماﺅں نے سماجی رہنما توفیق بندھانی پر درج جھوٹے مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ منشیات سمیت سماجی برایوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر جھوٹے مقدمات کر کے چپ کرانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، شہر کے مسائل سمیت منشیات کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا جلد بہت بڑا اعلان کیا جائیگا شہری مسائل سمیت منشیات کے خلاف آواز بلند کرتے رہے گے ، شرکاءنے سکھر کے معروف قانون دان و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ذوالفقار ملانو کا سماجی رہنما کی ضمانت کرانے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سماجی رہنما توفیق بندھانی کے خلاف درج جھوٹے مقدمے کا کیس مفت میں لڑ رہے ہیں اہم ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں ، سکھر کے معروف قانون دان و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ذوالفقار ملانو نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ شہر کے مسائل اور منشیات کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائیگی اور ان کے خلاف آواز اٹھانے پر اگر کسی قسم کی ناجائزی کی گئی تو بھرپور قانونی مدد کی جائیگی ۔