November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی ان لاین نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی سکھر ضلع کے صدر و سابق

IMG-20260327-WA0242

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی ان لاین نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی سکھر ضلع کے صدر و سابق ایم پی اے سید جاوید حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور بتائیں کہ کراچی والوں کو چوری بند لاشیں کس نے دیں اور کراچی کے امن کو کس نے تباہ کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو اور صالح پٹ روہڑی تحصیل کے مختلف دیہات میں منعقدہ تنظیمی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرائے ہیں جن سے عوام کو سہولیات ملی ہیں لیکن ہر بار حکومت کا حصہ بنا کر اقتدار کا مزہ لوٹنے والوں نے کراچی کو سوائے تباہی کے کچھ نہیں دیا پیپلزپارٹی کا میئر کراچی کے عوام کی خدمت کررہا ہے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو ختم یا تقسیم کی سوچ رکھنے والوں کا آج دنیا میں کوئی نام لیوا نہیں ہے لیکن پیپلزپارٹی آج بھی قائم ہے اور عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور اس کے منتخب نمائندے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن پر کار بند ہیں ان کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی ترقی کچھ لوگوں سے ہضم نہیں ہورہی ہے اس لیے وہ بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہےہیں سندھ حکومت نے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال۔بچھا رکھا ہے جن کی تکمیل سے عوام کو مزید سہولیات میسر آئیں گی اس موقع پر انہوں نے صالح پٹ اور روہڑی تحصیلوں کے مختلف۔دیہات کے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی