اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم این اے حلقہ این اے 87 خوشاب ملک شاکر بشیر اعوان کی اسلام
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم این اے حلقہ این اے 87 خوشاب ملک شاکر بشیر اعوان کی اسلام آباد میں (ریزیلینٹ ویمن نیٹ ورک) کے زیرِ اہتمام
“تعلیمی اداروں اور پارلیمنٹ کے درمیان تعاون، مذہبی ہم آہنگی اور سماجی تحفظ”
کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت ۔سیمینار میں اہل علم ، دانشور سمیت مختلف جامعات کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے اپنے خصوصی خطاب میں تعلیم و پارلیمانی پالیسی سازی کے مضبوط ربط کے ساتھ
مذہبی ہم آہنگی، سماجی تحفظ اور قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے لیے پرامن معاشرہ اور بین المذاہب احترام بنیادی ستون ہیں۔