چنیوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے) صوفیائے کرام کی دھرتی چنیوٹ میں شاہ بوران کا دربار اپنی قدامت اور
چنیوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے) صوفیائے کرام کی دھرتی چنیوٹ میں شاہ بوران کا دربار اپنی قدامت اور روحانیت کی وجہ سے منفرد پہچان رکھتا ہے۔ چار صدیوں سے قائم یہ دربارخاص اہمیت کا حامل ہے۔
چنیوٹ کی پرہجوم گلیوں کے درمیان واقع شاہ برہان کا یہ آستانہ، خاموشی اور عقیدت کی ایک الگ ہی بستی ہے۔ 400 سال قبل تعمیر کیا گیا یہ مزار فنِ تعمیر کا وہ شاہکار ہے جس میں قدیم نقش نگاری کا استعمال کیا گیا ہے۔
مقامی روایت کے مطابق، شاہ بوران ایک عظیم روحانی شخصیت تھے جن کی تعلیمات نے اس خطے میں امن و محبت کا پیغام عام کیا۔ آج بھی یہاں نہ صرف چنیوٹ بلکہ دور دراز کے علاقوں سے لوگ عقیدت کا اظہار کرنےآتے ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ”یہ جگہ 400 سال سے اسی طرح قائم ہے، اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والا میٹیریل اور ڈیزائن آج کے دور میں ملنا ناممکن ہے۔”
محبت اور رواداری کا یہ مرکز جہاں چنیوٹ کی پہچان ہے، آگر اس کی مناسب دیکھ بھال ہو جائے توآنے والی نسلوں کے لیے اس کی قدیم عمارت ہماری تاریخ کا اہم باب قائم رہ سکتا ہے ۔