روڈہ تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے روڈہ
روڈہ تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے روڈہ میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا کہ وہ اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بے لوث عوامی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار ہو یا نہ ہو، عوام کی خدمت ان کا مشن ہے اور وہ ہر حال میں اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
ملاقات کے دوران وفود نے اپنے علاقوں کے مسائل اور دیگر بنیادی سہولیات سے آگاہ کیا۔ سابق ایم پی اے نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا اعتماد ان کا سب سے بڑا سرمایہ ہے اور وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وہ ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
آخر میں آنے والے وفود نے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کا شکریہ ادا کیا اور ان کی عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔