ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بڑا معاشی بوجھ ہے،
ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بڑا معاشی بوجھ ہے، عوامی سماجی فلاحی شخصیت چیئرمین سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد ڈاکٹر عارف رضا ملک
حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف رضا ملک نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش، زرعی اخراجات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء پر پڑتا ہے جس کے باعث مہنگائی کی نئی لہر جنم لیتی ہے اور عام آدمی کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہو موجودہ معاشی حالات میں عوام پہلے ہی شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ عوام کیلئے ناقابل برداشت ثابت ہو سکتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عالمی صورتحال کا بوجھ مکمل طور پر عوام پر منتقل کرنے کے بجائے ایسے متبادل معاشی اقدامات کرے جن سے عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کی پالیسی کو مضبوط اور دیرپا بنیادوں پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک کو بار بار ایسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کرے، پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں کمی کی جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ریاست کی اولین ذمہ داری عوام کو سہارا دینا اور ان کے مسائل میں کمی لانا ہے۔