سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے رمضان المبارک کے دوران
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے رمضان المبارک کے دوران عوامی ریلیف اقدامات میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر ضلع سرگودھا کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری سمیت دیگر افسران شریک تھے۔ اس موقع پرکمشنر نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج، دسترخوان اور راشن کارڈ کی شفاف تقسیم کے ذریعے مستحقین تک بروقت سہولیات پہنچائی گئیں جبکہ پرائس کنٹرول پر بھی مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ روزانہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اور عوامی ریلیف کو اولین ترجیح بنایا جائے۔