ڈی سی چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت ضلعی سٹیئرنگ کمیونٹی برائے صحت کا اہم اجلاس۔
ڈی سی چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت ضلعی سٹیئرنگ کمیونٹی برائے صحت کا اہم اجلاس۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر واسع اللہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ برائے ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کے تحت ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیرِ صدارت ضلعی سٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت چارسدہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر واسع اللہ ، سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ ڈاکٹر عبدالقدوس آفریدی، سپرنٹنڈنٹ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عادل خان ، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن عظیم خان سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلع بھر میں صحت کے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو مزید مؤثر بنانا تھا۔
اس موقع پر ضلعی مانیٹرنگ آفیسر چارسدہ شعیب خان نے شرکاء کو انٹیگریٹڈ مانیٹرنگ یونٹ (IMU) کی ماہ فروری کی رپورٹس کی روشنی میں محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی، درپیش مسائل اور بہتری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ہسپتالوں کی حاضری، سہولیات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال، ادویات کی فراہمی اور دیگر اہم اشاریوں کا جائزہ پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہسپتالوں میں صفائی، ادویات کی بروقت دستیابی، عملے کی حاضری اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، لہٰذا تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور کارکردگی میں واضح بہتری لائیں۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع چارسدہ میں صحت کے نظام کو مزید فعال، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے گا اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔