لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے سینئر صحافی محمد ارشد بھٹہ اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطنِ عزیز
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے سینئر صحافی محمد ارشد بھٹہ اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطنِ عزیز واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں اور خوشیوں کی دعا کی گئی۔ محمد ارشد بھٹہ نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
استقبالیہ تقریب کے دوران شرکاء نے محمد ارشد بھٹہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی دینی وابستگی کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ دینی و سماجی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔