November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت

IMG-20260326-WA0391

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ویٹ ایگریکلچر کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس کے دوران ضلع خوشاب کی موجودہ سال 2026 میں گندم کی کاشت وپیداوار اور ٹارگٹ محکمانہ کارکردگی، زارعت میں پیشہ وارانہ صلاحتیوں اور زراعت کے شعبہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے دی جانے والی سبسڈیر ،صوبہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 8لاکھ کسانوں کو کسان کارڈکا اجراء،کسانوں کے لیےوزیر اعلی ٹریکٹر سکیم ،آسان لون سکیم، زیادہ گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو انعام ، بے موسمی ٹماٹرکاشت اور دیگر انقلابی اقدام کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان جوہرآباد وضلع خوشاب، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت واٹر منیجمنٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زاعت کراپ رپورٹنگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن، ڈائریکٹر زراعت سائل کنزرویشن اور زراعت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجدخان نے شعبہ زراعت میں وزیر اعلی پنجاب کی ضلع خوشاب کے کسانوں کو دی جانے والی سبسڈیز،زیادہ گندم کاشت اور بے موسمی ٹماٹر کاشت، کپاس ،مونجی چاول سکیموں ،کسان کارڈ، ٹریکڑسکیم ودیگر انقلابی اقدام بارے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کو تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان اور متعلقہ افسران کو شعبہ زراعت میں مزید بہتری لانے اور پراگریس رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ علاوہ ازیں زراعت کے تمام یونٹ اور شعبہ سے وابستہ افسران نے بھی اپنے اپنے کاموں اور زراعت میں کیے جانے والے اقدامات ،سروسز ودیگر ایکٹوٹیز بارے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان اور شعبہ زراعت سے منسلک افسران کو کہا کہ سال 2026 میں گندم کا مقررہ ہدف اور ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے فوری عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں فیلڈ افسران کوفرائض احسن طریقے سے نبھانے کے لیےفوری ڈیوٹیاں اور ذمہ داریاں سونپ دی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے آئندہ اجلاس میں تمام تفصیلات تحریری طور پر پیش کرنے کے احکامات صادر کیے۔