نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں جدید طبی
نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں جدید طبی سہولیات سے آراستہ زینت لیب نورپور تھل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ملک توقیراحمد قیصر بوڑانہ ، تحصیل ڈرگ انسپکٹر نورپورتھل چوہدری ڈاکٹر عامر حفیظ ،ایکس ڈپٹی ڈسٙرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے خصوصی طور پر شرکت کی اور لیب کا افتتاح کیا۔
تقریب میں علاقے کی معروف سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات سمیت ڈاکٹرز، معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نورپور تھل میں جدید لیبارٹری کے قیام سے عوام کو بروقت اور معیاری ٹیسٹ کی سہولیات میسر آئیں گی اور انہیں بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔
تقریب میں مولانا اجمل، ملک فہیم اللہ سگو، راجہ غلام مرتضی ا اور سوشل ورکر محمد حذیفہ بھی شریک ہوئے۔ شہریوں نے زینت لیب کے قیام کو علاقہ کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی اور عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر توقیر احمد قیصر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور نجی شعبے کی جانب سے ایسی لیبارٹریز کا قیام قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ لیب میں معیاری مشینری اور تجربہ کار اسٹاف کے ذریعے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسسٹنٹ ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر حفیظ ڈوگر نے بھی زینت لیب کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدام علاقے میں صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنائے گا۔
زینت لیب زیرِ سرپرستی حکیم ملک ارشد حسین کلو کام کر رہی ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ لیب کے قیام کا مقصد نورپور تھل اور گردونواح کے لوگوں کو سستی اور معیاری طبی ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ حکیم ملک ارشد حسین کلو نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جدید مشینری اور تربیت یافتہ عملہ عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گا اور صحت کے میدان میں بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی نے لیب کا دورہ کیا، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔ شہریوں نے بھی زینت لیب کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقہ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔