November 17, 2026

سول ڈیفنس کی غیر قانونی ڈیکینٹنگ کرنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی. 4افراد گرفتار،مقدمات درج۔

IMG-20260326-WA0382(1)

سول ڈیفنس کی غیر قانونی ڈیکینٹنگ کرنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی. 4افراد گرفتار،مقدمات درج۔

میلسی (محمدمختارسولگی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے تحصیل میلسی میں ایل پی جی کی غیر قانونی ڈیکینٹنگ کرنے والی دکانوں کے خلاف بڑی کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران متعدد دکانوں پر چھاپے مارے گئے جہاں سے ایل پی جی ڈیکینٹنگ کا سامان قبضے میں لے کر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 4 مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی ڈیکینٹنگ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی انتہائی خطرناک عمل ہے۔ اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی ۔