ہارون آباد//(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) رمضان المبارک اور عید الفطر پر ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد
ہارون آباد//(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) رمضان المبارک اور عید الفطر پر ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد ایس ایچ او سٹی ایس ایچ او تھانہ صدر اسپیشل برانچ سکیورٹی برانچ سول ڈیفنس عملہ ریسکیو ٹیمیں مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد محکمہ ہیلتھ بلدیہ ملازمین اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور ستھرا پنجاب پروگرام مہم ٹیم سمیت دیگر تحصیل انتظامیہ نے بھرپور طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیے شہراور گردونواح میں عید کے تین دنوں میں منچلے نوجوانوں نے ماحول کو خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ہر وقوعہ پر پنجاب پولیس کی ٹیم نے بروقت رسپانس دیا اور موقع پر پہنچے انتظامیہ نے عید کے موقع پر ہر کوئی عید کی خوشیاں فیملی کے ساتھ گزارتا ہے لیکن عید پر تحصیل انتظامیہ کے نمائندے عید سے دو روز قبل شہر میں ڈیوٹی اور گشت پر مامور رہے انتظامیہ نے عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی بجائے شہر کی عوام کو خوشیاں فراہم کرنے پر صرف کر دی محکمہ ہیلتھ کا عملہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثات پر موقع پر بر وقت پہنچیں سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد نے تحصیل انتظامیہ کے لئے اظہار مسرت کیا ہے