سال قبل اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی جرمن لڑکی اب کہاں اور کس حال میں ہے۔
3سال قبل اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی جرمن لڑکی اب کہاں اور کس حال میں ہے۔
2019ء میں اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوان کے ساتھ شادی کرنے والی جرمن لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں بہت خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں اور اس ملک کو چھوڑ کرنہیں جانا چاہتی۔ سونیا جنت کا کہنا ہے کہ وہ ایک آرمی ایریا میں رہائش پذیر ہیں، جہاں وہ خودکو بہت محفوظ تصور کرتی ہیں۔
سونیا نے بتایا کہ اس نے 5 سال تک مختلف مذاہب کا مطالعہ کیا اور بالآخر مشرف با اسلام ہو کر پاکستان کے عمران نامی نوجوان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں اور اب پاکستان ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ مقیم ہیں۔ سونا کا کہنا ہے کہ ”میں اپنی باقی زندگی پاکستان میں ہی گزارنا چاہتی ہوں۔“
سونیا جنت نے پاکستان کا دیسی طرز زندگی بھی اپنا لیا ہے۔ وہ شلوار قمیص پہنتی ہیں اور سر پر دوپٹہ لیتی ہیں۔ پاکستانی کھانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سونیا جنت کا کہنا ہے کہ اسے یوں تو تمام پاکستانی کھانے بہت پسند ہیں تاہم بریانی، کڑاھی اور قورمہ سب سے زیادہ پسند ہیں۔ اس نے بتایا کہ ”میں نے یہ کھانے خود بھی پکانا سیکھ لیے ہیں۔ میں اردو زبان بھی کافی حد تک سیکھ چکی ہوں۔“ واضح رہے کہ سونیا جنت پیشے کے اعتبار سے ماہر غذائیت ہیں اور اپنے شوہر کے کاروبار میں ہاتھ بھی بٹاتی ہیں۔