*’جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا‘، ایران نے امریکی تجاویز مسترد کردیں, جنگ جاری رکھنے کا اعلان*
*’جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا‘، ایران نے امریکی تجاویز مسترد کردیں, جنگ جاری رکھنے کا اعلان*
ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا، دفاعی کارروائیاں ایرانی شرائط پوری ہونے تک جاری رہیں گی: ایرانی حکام—
ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز مسترد کردیں۔
ایرانی حکام کے مطابق ایران نے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور انہیں غیرمناسب پایا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت تعین کریں اور ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔
ایران حکام نے بتایاکہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں کا رُکنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا خاتمہ ہے اور ایران کی دفاعی کارروائیاں ایرانی شرائط پوری ہونے تک جاری رہیں گی۔
حکام کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا، ایران جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، ایران میں جنگ کے نقصانات کا تعین اورادائیگی کی ضمانت دی جائے۔