November 17, 2026

ایف آئی اے پشاور زون میں نو ترقی یافتہ افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

IMG-20260325-WA0594

ایف آئی اے پشاور زون میں نو ترقی یافتہ افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سینئر افسران نے شرکت کی اور ترقی پانے والے افسران کے کندھوں پر نئے رینک لگائے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایف آئی اے پشاور زون میں نو ترقی یافتہ افسران کے اعزاز میں ایک پروقار رنک پِننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر افسران نے شرکت کی اور ترقی پانے والے افسران کے کندھوں پر نئے رینک لگائے۔اس موقع پر جن افسران کو ترقی دی گئی ان میں اظہر علی، اقبال حسین اور حسین احمد کو سب انسپکٹر (BPS-14) جبکہ عبداللہ جان اور فضل الرحمن کو اسسٹنٹ (BPS-15) کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افسران کا کہنا تھا کہ ترقی محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا صلہ ہے۔ انہوں نے ترقی پانے والے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو مزید جذبہ اور ایمانداری کے ساتھ نبھائیں اور ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کریں۔تقریب کے دوران افسران کے اہل خانہ بھی موجود تھے، جنہوں نے اس خوشی کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ اس کامیابی کو سراہا۔آخر میں نو ترقی یافتہ افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایف آئی اے پشاور زون قانون کی عملداری اور قومی خدمت کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔