سکھر: پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
سکھر: پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
سکھر (بیورورپورٹ)تھانہ آباد کی حدود جعفرآباد لنک روڈ کے قریب پولیس نے دوران گشت جرم کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں کو مقابلہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت ضمیر لکھن کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی، قتل و غارت کے علاوہ پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔گرفتار زخمی ڈاکو ضمیر لکھن کے خلاف مختلف تھانوں میں درج ذیل مقدمات درج ہیں:· ایف آئی آر نمبر 41/2024، دفعہ 302 پی پی سی، تھانہ تماچانی· ایف آئی آر نمبر 01/2025، دفعہ 302 پی پی سی، تھانہ تماچانی· ایف آئی آر نمبر 50/2024، دفعات 452، 380 پی پی سی، تھانہ تماچانی· ایف آئی آر نمبر 56/2024، دفعہ 302 پی پی سی، تھانہ تماچانی· ایف آئی آر نمبر 57/2024، دفعہ 324 پی پی سی، تھانہ تماچانی· ایف آئی آر نمبر 8/2026، دفعات 353، 324، 148، 149 پی پی سی، تھانہ نیوپنڈ· ایف آئی آر نمبر 09/2026، دفعہ 23(1) اے سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ نیوپنڈ· ایف آئی آر نمبر 39/2026، دفعات 353، 324، 34 پی پی سی، تھانہ آباد· ایف آئی آر نمبر 40/2026، دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ آباد۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ڈاکو کا مزید مجرمانہ ریکارڈ دیگر تھانوں اور اضلاع سے حاصل کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق دوران گشت جعفرآباد لنک روڈ کے قریب کچھ مشکوک افراد کو دیکھا گیا جو جرم کے ارادے سے کھڑے تھے۔ پولیس کی موجودگی بھانپتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ضمیر لکھن زخمی ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول بمہ گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ زخمی ڈاکو کو علاج کے لیے متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دو فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ایس ایس پی کا پولیس ٹیم کو شاباش کا پیغام ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او تھانہ آباد ذوالفقار چاچڑ اور پولیس ٹیم کو شاباش کا پیغام دیا ہے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم کی پیشہ وارانہ کارکردگی قابل تحسین ہے اور شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔