November 17, 2026

سکھر: جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چار ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد

IMG-20260325-WA0560

سکھر: جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چار ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد

سکھر (بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ سی سیکشن کی پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ حدود کے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو اسلحہ اور شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں صفدر علی کوسو، عمیر میمن، طیب راجپوت اور علی آرائیں شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمہ میگزین اور گولیاں کے علاوہ شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تھانہ سی سیکشن میں درج مقدمات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:· سی آر نمبر 106/2026، دفعہ 23(1) اے سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ سی سیکشن· سی آر نمبر 107/2026، دفعات 4/8 پیہو، تھانہ سی سیکشن· سی آر نمبر 108/2026، دفعہ 23(1) اے سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ سی سیکشن ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس پارٹی کی کامیاب کارروائیوں پر شاباش کا پیغام دیا ہے اور کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور کسی بھی قسم کی سماجی برائی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ماضی کے جرائم کے حوالے سے بھی چھان بین کی جا رہی ہے اور فرار دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔