November 17, 2026

سکھر: اینٹی کرپشن ڈائریکٹر کا ٹھیکیداروں سے عید ملاقات، مسائل کے فوری حل کا یقین دہانی

IMG-20260325-WA0556

سکھر: اینٹی کرپشن ڈائریکٹر کا ٹھیکیداروں سے عید ملاقات، مسائل کے فوری حل کا یقین دہانی

سکھر(بیورورپورٹ)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعیم احمد عباسی سے یونائیٹڈ سندھ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن سندھ کے وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایسوسی ایشن کے صدر عاشق عباسی، جنرل سیکرٹری علی مردان سروہی، قربان میمن، شاہنواز عباسی، عباس سروہی، آصف علی نون، سجاد علی مہر سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو عید کی مبارکباد دی اور ٹھیکیداروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر نعیم احمد عباسی نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دروازہ 24 گھنٹے ٹھیکیداروں اور عام شہریوں کے لیے کھلا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہو یا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو بغیر کسی جھجھک کے ان سے رابطہ کیا جائے، وہ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک وہ سکھر میں تعینات ہیں، کسی کے ساتھ بھی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے مزید کہا کہ اگر کسی کو ان کے عملے کے خلاف بھی کوئی شکایت ہو تو وہ براہ راست ان کے دفتر آ کر شکایت درج کرا سکتا ہے، اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یونائیٹڈ سندھ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا وفد ٹھیکیدار برادری کے مسائل کے حل کے لیے اینٹی کرپشن حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔