November 17, 2026

سکھر ڈسٹرکٹ رپوٹر آغا عبدلجبار کیڈٹ کالج جیکب آباد میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

IMG-20260325-WA0555

سکھر ڈسٹرکٹ رپوٹر آغا عبدلجبار
کیڈٹ کالج جیکب آباد میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

جیکب آباد: کیڈٹ کالج جیکب آباد کی انتظامیہ نے سندھ اور بلوچستان کے والدین اور طلبہ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے جماعت ہفتم (VII) اور ہشتم (VIII) میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری اسپرنگ تعطیلات کے پیش نظر داخلہ فارم جمع کرانے اور انٹری ٹیسٹ کی تاریخوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد 12 اپریل 2026 کو کیا جائے گا۔ طلبہ داخلہ فارم کیڈٹ کالج جیکب آباد سے براہِ راست حاصل کر سکتے ہیں یا پھر سندھ اور بلوچستان میں واقع عسکری بینک کی تمام برانچز سے بھی فارم دستیاب ہوں گے۔ انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ ادارہ جدید تعلیمی سہولیات، نظم و ضبط اور بہترین تربیت کے ذریعے طلبہ کو روشن مستقبل فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔