November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خیرپور میرس کے ببرلوئی تھانے کی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے نوجوان نور احمد ولد گل حسن

IMG-20260325-WA0458

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
خیرپور میرس کے ببرلوئی تھانے کی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے نوجوان نور احمد ولد گل حسن بروہی کو اکنامک زون تھانے کی پولیس کی جانب سے مبینہ مقابلہ ظاہر کرکے قتل کرنے کے خلاف مقتول کے بڑے بھائی علی گل بروہی نے سیشن جج خیرپور کی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے وکیل عبدالستار بروہی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ببرلوئی تھانے کی پولیس نے 9 مارچ 2026 کو نور احمد بروہی کو سرعام گرفتار کیا اور تھانے میں لاک اپ کیا۔ بعد ازاں ببرلوئی تھانے کی پولیس نے گرفتار نوجوان کو اکنامک زون تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا، جہاں پولیس نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے جھوٹا مقابلہ ظاہر کر کے اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کا یہ عمل قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ملک کے آئین و قانون کے تحت شہریوں کو حاصل بنیادی انسانی حقوق کی پامالی بھی ہے۔ لہٰذا عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اس قتل کے واقعے کا نوٹس لے کر مقتول کے ورثا کو انصاف فراہم کرے سیشن جج خیرپور کی عدالت نے درخواست میں فریق بنائے گئے ایس ایس پی خیرپور میرس، ایس ایچ او ببرلوئی تھانہ الہودایو پتافی، ایس ایچ او اکنامک زون تھانہ شاہد کھوسو، ببرلوئی تھانے کے ہیڈ محرر جاوید، سب انسپکٹر بھاگ چند اوڈ سمیت دیگر اہلکاروں کو 26 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کر دیے ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل درخواست گزار علی گل بروہی نے اپنے وکیل کے ذریعے پولیس کے مبینہ جعلی مقابلے کے خلاف سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ تھری خیرپور کی عدالت میں بھی درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد عدالت نے ڈی آئی جی سکھر کو محکمانہ انکوائری کرانے اور ایف آئی اے کو 17 مارچ تک تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا تھا عدالتی حکم کے باوجود مبینہ جعلی مقابلے کی انکوائری نہ ہونے پر مقتول کے ورثا نے انصاف کی فراہمی کے لیے سیشن جج خیرپور میرس کی عدالت سے رجوع کیا ہے