November 17, 2026

پیٹرول بچانا ہے تو تفریح گاہیں بند کریں، اسکول نہیں

IMG-20260325-WA0456

*پیٹرول بچانا ہے تو تفریح گاہیں بند کریں، اسکول نہیں!* 🚫📚
اس تصویر کے ذریعے حکومت اور متعلقہ اداروں سے یہ سوال کرتا ہوں کہ جب بھی ملک میں کسی بچت کی ضرورت پڑتی ہے، تو سب سے پہلے اسکولوں پر تالے کیوں لگائے جاتے ہیں؟
📍 کیا ہمارے بازار، ریسٹورنٹ اور کلب پیٹرول نہیں جلاتے؟
📍 *کیا بچوں کا مستقبل پیٹرول کی چند بوندوں سے سستا ہے؟*
ہمارا مطالبہ ہے کہ “اسکول ہر حال میں کھلے رہنے چاہئیں”۔ تعلیم وہ واحد راستہ ہے جو ہمیں موجودہ معاشی دلدل سے نکال سکتا ہے۔ بازاروں کی رنگینیاں تو دوبارہ آ سکتی ہیں، لیکن ایک طالب علم کا ضائع شدہ وقت کبھی واپس نہیں آتا۔
آئیے مل کر آواز اٹھائیں کہ تعلیم کو سیاست اور معاشی تجربات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے!