سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈائریکٹر زراعت سرگودھا ڈویژن چوہدری شاہد حسین کی ریٹائرمنٹ
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈائریکٹر زراعت سرگودھا ڈویژن چوہدری شاہد حسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ زراعت کے افسران، ملازمین اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سئنیر زراعت آفیسر سرگودھا ڈویژن ملک محمد نواز چدھڑ نے چوہدری شاہد حسین کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شاہد حسین نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں زراعت کے شعبے کی ترقی، کسانوں کی فلاح اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی قیادت میں محکمہ زراعت نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شاہد حسین کی محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں محکمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی خدمات آنے والے افسران کے لیے ایک مثال ہیں۔
تقریب کے اختتام پر چوہدری شاہد حسین کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے، جبکہ شرکاء نے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔