آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے قابل فخر سپوت ملک حسن فاروق ونی ڈائریکٹر دار ارقم
آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے قابل فخر سپوت ملک حسن فاروق ونی ڈائریکٹر دار ارقم سکولز کا ایک اور منفرد اعزاز ، نیشنل ڈائریکٹرز کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ ء پاکستان شاہد خاقان عباسی کی طرف سے بیسٹ ڈائریکٹر ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار۔ ملک حسن فاروق ونی کا تعلق خوشاب کے گاؤں آدھی کوٹ سے ہے ۔ اللہ تعالی ا نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں عطا کی ہیں۔ بطور ڈائریکٹر دار ارقم سکولز سسٹم ان کی گرانقدر تعلیمی خدمات ہیں ۔ موصوف انتہائی ہردلعزیز ،پروقار، ملنسار، بردبار، ہنس مکھ اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ملک حسن فاروق ونی کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈائریکٹرز کانفرنس میں سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ ء پاکستان جناب خاقان عباسی کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی مجھے عطائیگی درحقیقت پورے ضلع خوشاب کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ انشاءاللہ تعلیمی میدان میں اپنی بھرپور خدمات سر انجام دینے کے لیے ہرگز کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا ۔